حکومت نے نان فائلرز پر ٹیکس بم گرادیا، اپنے ہی پیسے نکلوانے پر کٹوتی ہوگی

ویب ڈیسک
|
9 Aug 2025
وفاقی بجٹ 26-2025 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے نان فائلرز پر بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔
اضافے کے بعد اب ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے سے زیادہ کی یومیہ رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جو پہلے 0.6 فیصد تھا۔
اس کے ساتھ ہی، غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرحوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ جائیداد کے خریداروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ٹیکس میں 1.5 فیصد کی کمی کی گئی ہے، جبکہ فروخت کنندگان کے لیے یہ ٹیکس 1.5 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کا مقصد جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والے کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔
اس نئی پالیسی کے تحت، 5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی خریدنے پر ٹیکس 3 فیصد کی بجائے 1.5 فیصد، 10 کروڑ تک کی پراپرٹی پر 3.5 فیصد کے بجائے 2 فیصد، اور 10 کروڑ سے زائد کی پراپرٹی پر 4 فیصد کے بجائے 2.5 فیصد ہوگا۔
Comments
0 comment