حکومت نے بم گرادیا، چائے کی پتی کی کم سے کم قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر

حکومت نے بم گرادیا، چائے کی پتی کی کم سے کم قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر

ایف بی آر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
حکومت نے بم گرادیا، چائے کی پتی کی کم سے کم قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2024

حکومت نے چائے کی پتی کی کم سے کم قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر کردی۔

چائے کی پتی میں اضافے کا نوٹی فکیشن ایف بی آر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق درآمد اور سپلائی پر چائے کی پتی کی فی کلو قیمت 1200 روپے فی کلو ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ چائے کی پتی کی فروخت پر سیلز ٹیکس بھی اسی قیمت کے حساب سے وصول کیا جائے گا، اگر اس سے زائد قیمت پر پتی فروخت کی گئی تو اضافی سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے چائے کی پتی کی قیمت میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں چائے کی پتی کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!