دو روز میں سونے کی قیمت 8 ہزار روپے سے کم

ویب ڈیسک
|
25 Jul 2025
ملک کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے بعد اب جمعے کو بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
جمعہ کے دوران دوروز میں فی تولہ سونے کے بھاؤ مجموعی طور سے 8200 روپے گھٹ گئے۔
جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق جمعہ کوایک تولہ سونا 2300روپے سستا ہو گیا جس کے بعدسونے کی ایک تولہ قیمت کم ہو کر 3لاکھ56ہزار700 روپے پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 1972روپے کی کمی سے 3لاکھ 5 ہزار 812 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 23ڈالرکمی سے فی اونس سونا 3340ڈالر پر آگیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے کی کمی کے بعد 4023 روپے پر آگئے۔
Comments
0 comment