2 hours ago
عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتیں کم ہوگئیں
ویب ڈیسک
|
27 Jul 2026
امریکی حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں دو ہفتوں کے وقفے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.58 ڈالر، یعنی تقریباً 5.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 91.20 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل بھی 4.91 ڈالر یا 5.5 فیصد سستا ہو کر 84.40 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی کشیدگی میں عارضی کمی کی توقع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر فوری اثر پڑا، جبکہ آئندہ قیمتوں کا انحصار خطے کی مجموعی صورتحال پر ہوگا۔
Comments
0 comment