ی آئی اے کا طیارہ 50 مسافروں کو جدا ایئرپورٹ پر چھوڑ کر آگیا

ی آئی اے کا طیارہ 50 مسافروں کو جدا ایئرپورٹ پر چھوڑ کر آگیا

جگہ کم ہونے کی وجہ سے مسافروں کو چھوڑا گیا، بیشتر عمرہ زائرین ہیں، ذرائع
ی آئی اے کا طیارہ 50 مسافروں کو جدا ایئرپورٹ پر چھوڑ کر آگیا

ویب ڈیسک

|

15 Apr 2024

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن جہاز میں جگہ کم ہونے کیوجہ سے 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر آگئی۔

جدہ سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز طیارے میں جگہ کی کمی کے باعث 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق مسافروں میں زیادہ تر عمرہ زائرین تھے جنہیں گزشتہ روز پاکستان واپس آنا تھا تاہم جہاز میں گنجائش کم ہونے کے باعث ائیرلائنز نے انہیں وطن واپسی کیلیے جہاز میں نہیں بٹھایا۔

 پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کو قریبی ہوٹل میں رہائش اور بنیادی سہولیات فراہم کی گئی تھیں جبکہ ان کی اسلام آباد آمدورفت کے انتظامات کیے گئے تھے۔

 پرواز کو پہلے اتوار کو اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم طیارے میں محدود گنجائش کے باعث یہ 50 مسافروں کو وطن واپس نہیں لا سکی۔

 دریں اثنا، ایئر لائنز نے یقین دہانی کرائی کہ ایک خصوصی پرواز تمام مسافروں کو آج جدہ سے اسلام آباد لے جائے گی۔

 علاوہ ازیں جدہ سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں بھی پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!