جاپان میں بچوں کو پہلوانوں سے رلوانے کا انوکھا مقابلہ

جاپان میں بچوں کو پہلوانوں سے رلوانے کا انوکھا مقابلہ

بچے اپنے والدین کے ہمراہ تھے جن کو انہوں نے ریسلرز کے حوالے کیا
جاپان میں بچوں کو پہلوانوں سے رلوانے کا انوکھا مقابلہ

Webdesk

|

28 Apr 2024

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بچوں کو رلانے کے لیے سومو پہلوان اکھاڑے میں اترے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بچوں کو رُلانے کے لیے سومو پہلوانوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں تقریبا 100 بچوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق بچے اپنے والدین کے ہمراہ تھے جن کو انہوں نے ریسلرز کے حوالے کیا اور پھر سومو پہلوانوں نے انہیں رلانے کے لیے مختلف طریقے آزمائے۔

جاپان میں بچوں کو رلانے کے مقابلے گزشتہ 33 برس سے منعقد کیے جارہے ہیں اور ماہرین اس کو بچوں کی بہتر صحت و تندرستی قرار دیتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!