ایران نے اتوار سے اب تک 30 میزائل داغے ہیں، اسرائیل کی تصدیق
اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی براہِ راست میزائل کارروائی ہے۔
Webdesk
|
8 Jun 2026
تل ابیب: اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اتوار کی شب سے اسرائیل کی جانب تقریباً30 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدار کے مطابق اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی براہِ راست میزائل کارروائی ہے۔
عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران کی جانب سے رات کے وقت متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، جن کی مجموعی تعداد تقریبا 30 تھی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یمن میں موجود حوثی گروپ نے بھی علیحدہ طور پر اسرائیل کی جانب دو میزائل داغے۔حالیہ پیش رفت کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment