ایک اور مغوی کی لاش اسرائیل کے حوالے

ایک اور مغوی کی لاش اسرائیل کے حوالے

ریڈ کراس نے لاش کی تصدیق کردی
ایک اور مغوی کی لاش اسرائیل کے حوالے

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2025

حماس نے غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش بین الاقوامی ادارۂ ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لاش ریڈ کراس کے ذریعے موصول ہوئی، جس کے بعد لاش کو اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق اب تک 28 مغویوں میں سے صرف 9 کی لاشیں واپس ملی ہیں، جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ متعدد لاشیں اب بھی ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری اور محفوظ راستوں کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری اور مسلسل پابندیاں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

اسرائیلی ردعمل

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس کو لاشوں کی صحیح معلومات حاصل ہیں، تاہم وہ دانستہ طور پر تاخیر کر رہی ہے تاکہ سیاسی دباؤ بڑھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ حماس نے گزشتہ روز بھی بیان دیا تھا کہ سرنگوں کے انہدام کے باعث کئی یرغمالیوں کی لاشیں تباہ حال علاقوں میں دبی ہوئی ہیں، اور ان کی بازیابی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!