ٹرمپ نے بھارت پر 25 فصد ٹیرف عائد کردیا

ویب ڈیسک
|
30 Jul 2025
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت امریکہ سے سب سے زیادہ ٹیرف وصول کرتا تھا، اور اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے یہ ٹیرف ادا نہ کیے تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی متعدد وجوہات بیان کیں۔ ان کے بقول بھارت کے محصولات بہت زیادہ ہیں امریکی مصنوعات پر لگائے جانے والے ٹیکسز (محصولات) بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے بھارت کی تجارتی رکاوٹوں کو "سخت ترین اور ناپسندیدہ" قرار دیا۔ ٹرمپ نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ بھارت نے ہمیشہ بڑی مقدار میں فوجی سازوسامان روس سے خریدا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت روس کے ساتھ ساتھ چین کی توانائی کا بھی ایک بڑا خریدار ہے۔
Comments
0 comment