ٹرمپ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر آگ بگولہ ہوگئے

ٹرمپ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر آگ بگولہ ہوگئے

سویڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی نے گزشتہ روز امن کے نوبیل انعام 2026 کا اعلان کیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر آگ بگولہ ہوگئے

Webdesk

|

10 Oct 2026

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال بھی نوبیل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو شرم ناک قرار دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی نے گزشتہ روز امن کے نوبیل انعام 2026 کا اعلان کیا اور ٹرمپ کی خواہش اس بار بھی پوری نہ ہوسکی۔

رواں برس نوبیل امن انعام جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ہیومین رائٹس وکیل ناوانیتھم ناوی پلے کو دینے کا اعلان کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام نہ دینے کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوبیل امن انعام کے فیصلے نے ناروے کی ساکھ کو داغدار کردیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم ناروے کو نہیں بھولیں گے کہ آپ نے امریکا کو نوبیل امن انعام نہیں دیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ہیومین رائٹس وکیل ناوانیتھم ناوی پلے کو امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبیل انعام سے نواز دیا گیا ہے

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!