ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا

ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا

امریکی منصوبے میں کئی مبہم نکات ہیں جن میں اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا

Webdesk

|

1 Oct 2025

حماس کی سیاسی قیادت نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کچھ شقوں پر ترمیم کا مطالبہ کیا ہے تاہم عسکری قیادت کا جنگ جاری رکھنے پر اصرار ہے۔

رپورٹس کے مطابق حماس کے ایک سینیئر سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کر دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیل کے مفادات کو ضرور پورا کرتا ہے لیکن فلسطینی عوام کے مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے۔

حماس کی سیاسی قیادت کو امن منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی اور غیر مسلح ہونے کی شقوں پر بھی شدید تحفظات ہیں۔

حماس رہنما نے کہا کہ امریکی منصوبے میں کئی مبہم نکات ہیں جن میں اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ امن منصوبہ دراصل ٹرمپ کے سیاسی فائدے کے لیے بنایا گیا۔ جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کسی نہ کسی بہانے کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!