4 hours ago
ترک صدر نے اقوام متحدہ میں پاکستانی موقف کی حمایت کر دی
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی برقرار رہنی چاہیے۔
Webdesk
|
23 Sep 2026
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مقف کی بھرپور تائید کر دی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو یو این چارٹر اور متعلقہ قرار دادوں کے تحت حل کرنا ضروری ہے۔
اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے کا مقصد خطے کی ذمے داری خطے کے ملکوں کے پاس رکھنا ہے، اس اتحاد کے ذریعے باہمی یکجہتی مضبوط بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ خطے کے مسائل کے حل بھی خطے کے اندر سے تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی برقرار رہنی چاہیے۔
Comments
0 comment