دشمن جنگ اور طاقت کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا، مسعود پزشکیان

دشمن جنگ اور طاقت کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا، مسعود پزشکیان

ہم عوام پر حکمرانی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔
دشمن جنگ اور طاقت کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا، مسعود پزشکیان

Webdesk

|

23 Nov 2026

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن جنگ اور طاقت کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا، ایران کو کمزور کرنے کے لیے دشمن کو عوام سے دوری کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔

اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام ثابت قدم ہیں اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم عوام پر حکمرانی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ملک عوام نے چلایا، ہمیں عوام سے کبھی دور نہیں ہونا چاہیے اور ان سے رابطہ برقرار رکھنے سمیت ان کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے بعض سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں کے اپنے گھر تک نہیں تھے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے زمینی راستوں کو متبادل تجارتی راستوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!