5 hours ago
اسرائیل اور لبنان کے مذاکرات آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
Webdesk
|
10 Apr 2026
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں آئندہ ہفتے اسرائیل اور لبنان کے درمیان اہم مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ ملاقات جنگ بندی سے متعلق جاری کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ آئندہ ہفتے اس اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں اسرائیل اور لبنان کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کو مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم حتمی نتائج کا دارومدار دونوں فریقین کے مؤقف اور باہمی اتفاق رائے پر ہوگا۔
Comments
0 comment