پروفیسر عارف ساقی کیس، ملزم کونین کی ضمانت منظور

پروفیسر عارف ساقی کیس، ملزم کونین کی ضمانت منظور

عدالت کو 20 ہزار مچلکے جمع کرانے اور رہائی کا حکم
پروفیسر عارف ساقی کیس، ملزم کونین کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک

|

15 Sep 2026

کراچی: ملیر کی عدالت نے جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف کو مبینہ دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ دس ملیر کی عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد ملزم کونین شاہ کی ملیر جیل سے رہائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزم پروفیسر عارف پر تشدد کے مقدمے میں پہلے ہی ضمانت پر ہے۔

واضح رہے کہ کونین شاہ کو پروفیسر عارف کو مبینہ دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!