اسرا ئیلی فوج کا صمود فلوٹیلا کے قافلے پر حملہ
کارواں کے منتظم کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

Webdesk
|
2 Oct 2025
اسرا ئیلی فوج کی جانب سے صمود فلوٹیلا کے قافلے پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی نیوی نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کئی جہازوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فلوٹیلا کے جہازوں میں سے کچھ کی لائیو فیڈ بند ہوگئی۔
کارواں کے منتظم کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
اسرا ئیل کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا کے رضاکاروں کو خوراک محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی پیش کش کی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے عالمی صمود فلوٹیلا کو اپنے پیغام کا اعادہ کیا ہے کہ غزہ میں محفوظ راستوں کے ذریعے پرامن طریقے سے امداد منتقل کر سکتا ہے۔
Comments
0 comment