سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

یہ معاہدہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران طے پایا ہے۔
سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

Webdesk

|

5 Feb 2026

ریاض: سعودی عرب اور ترکیہ نے قابلِ تجدید توانائی پاور پلانٹ پروجیکٹس معاہدے پر دستخط کردیئے ۔

سعودی عرب اور ترکیہ نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور توانائی کے شعبے میں سٹریٹجک تعاون بڑھانے کے فریم ورک کے تحت قابلِ تجدید توانائی پاور پلانٹ پروجیکٹس سے متعلق اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران طے پایا ہے۔

معاہدے پر سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے جبکہ ترکیہ کے وزیرتوانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بیرقدار نے دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین قابل تجدید توانائی اورگرین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا،معیاری منصوبوں کی ترقی اور نفاذ میں مدد کرنا ہے جس سے توانائی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنا، توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانا اور کم کاربن معیشت کی جانب منتقلی کے عمل کو تیز تر کرنا ہے۔

معاہدے کے تحت ترکیہ میں شمسی توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں کی ترقی و تعمیر کی جائے گی جن کی مجموعی پیدواری صلاحیت 5 ہزار میگا واٹ تک ہوگی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!