پاک افغان جنگ پر ٹرمپ نے بڑا دعوی کردیا

پاک افغان جنگ پر ٹرمپ نے بڑا دعوی کردیا

ٹرمپ کے مطابق ان کے لیے دونوں ممالک کی جنگ رکوانا کوئی بڑا کام نہیں ہے
پاک افغان جنگ پر ٹرمپ نے بڑا دعوی کردیا

Webdesk

|

18 Oct 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کا خاتمہ ان کے لیے "انتہائی آسان کام" ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں جنگیں ختم کرنا پسند ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ ان کے مطابق، اگر وہ مداخلت کریں تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ فوراً رک سکتی ہے۔

ٹرمپ نے بات چیت کے دوران ایک بار پھر پاک-بھارت جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ"پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھ سے کہا کہ میں نے پاک بھارت تنازع روک کر لاکھوں جانیں بچائیں۔"

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغان سرحد سے پاکستان پر مسلسل حملوں کے بعد پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔

اس صورتحال کے بعد پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان ابتدائی طور پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی طے پائی تھی، جسے اب دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، فریقین کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!