کیٹی زکریا وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد

کیٹی زکریا وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد

کیٹی زکریا کیرولین لیوٹ کی جگہ لیں گی جنہوں نے اگست میں اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
کیٹی زکریا وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد

Webdesk

|

10 Oct 2026

واشنگٹن: امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں مختصر عرصے تک کام کرنے والی قدامت پسند مبصر کیٹی زکریا کو اگلی وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق کیٹی زکریا کیرولین لیوٹ کی جگہ لیں گی جنہوں نے اگست میں اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

 کیٹی زکریا کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ اس وقت 'ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ' میں کمیونیکیشن ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہی ہیں، یہ ادارہ 'ٹروتھ سوشل'  کا انتظام سنبھالتا ہے۔

کیٹی زکریا نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں اس وقت کی سیکرٹری کرسٹی نوم کی ترجمان کے طور پر بھی مختصر وقت کے لیے کام کیا تھا اور وہ اکثر قدامت پسند میڈیا پر بطور مہمان بھی نظر آتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!