جمعے کی نماز چھوڑنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال قید کی سزا

11 hours ago

جمعے کی نماز چھوڑنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال قید کی سزا

عدالت نے فیصلہ سنادیا، اب حکومت عملدرآمد کرے گی
جمعے کی نماز چھوڑنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک

|

22 Aug 2025

ملائیشیا میں نماز جمعہ نہ پڑھنے پر سخت سزائیں، دو سال تک قید اور بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ملائیشیا کی ریاست ترنگانو نے شرعی عذر کے بغیر نماز جمعہ ادا نہ کرنے والے مردوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔

 نئے قوانین کے تحت، صرف ایک بار بھی جمعہ کی نماز چھوڑنے پر دو سال تک قید یا 3 ہزار رنگٹ (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے) کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جا سکتی ہیں۔

ملائیشین اسلامی پارٹی (پی اے ایس) کی زیرِ انتظام حکومت نے اس ہفتے یہ فیصلہ جاری کیا۔ اس سے قبل، ریاست میں تین مرتبہ نماز جمعہ چھوڑنے پر سزا دی جاتی تھی، لیکن اب یہ پابندی اور سزا کا دائرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام ملائیشیا میں عوامی بحث کا موضوع بن چکا ہے، جہاں لوگ اس سخت قانون پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!