ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے طوفان کا الرٹ جاری کردیا

ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے طوفان کا الرٹ جاری کردیا

طوفان کے پیش نظر کراچی میں کل بارش کا امکان بھی ہے
ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے طوفان کا الرٹ جاری کردیا

ویب ڈیسک

|

29 Sep 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے خلیج کیمبے (بھارت) کے اوپر بننے والے انتہائی کم دباؤ کے باعث سائیکلون کا پہلا الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ویل مارک ایریا خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ بھارتی ریاست گجرات کے قریب موجود ہے، جو شمال مغرب کی سمت بڑھنے کا امکان رکھتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو یہ لو پریشر ایریا شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بھارتی علاقے سوراشٹرا تک پہنچنے کی توقع ہے، جہاں یہ سمندری سرگرمی شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سائیکلون وارننگ سنٹر کراچی اس سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور صورتحال سے متعلق مزید اپڈیٹس وقتاً فوقتاً جاری کی جائیں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!