حماس رہنما خلیل الحیا منظر عام پر آگئے

حماس رہنما خلیل الحیا منظر عام پر آگئے

دعا ہے کہ اللہ بیت المقدس کی فتح کے ثمرات کو ہم سب کو دکھائے، خلیل الحیا
حماس رہنما خلیل الحیا منظر عام پر آگئے

ویب ڈیسک

|

5 Oct 2025

دوحہ: حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے سے بچ جانے کے بعد پہلی بار عوامی طور پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

 ان کا prerecorded انٹرویو اتوار کی صبح قطری چینل العربی پر نشر کیا گیا۔

انٹرویو میں خلیل الحیا نے بتایا کہ حملے میں ان کے بیٹے سمیت کئی قریبی ساتھی جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا، "قریبی رشتہ داروں کو کھونے کا دکھ ضرور ہے، مگر غزہ میں ہونے والی تباہی اور قتلِ عام کے مقابلے میں میرا دکھ کچھ بھی نہیں۔"

خلیل الحیا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹوں اور کسی بھی فلسطینی بچے میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا، "میں اپنے بچوں اور اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے ہر فلسطینی بچے کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں۔"

انہوں نے شہید ہونے والوں کو ’’حقیقی مجاہد‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں آزادی کی راہ ہموار کریں گی۔

"ہم دعا کرتے ہیں کہ ان کا خون فتح، بیت المقدس کی بازیابی، اسرائیل کی ذلت اور امتِ مسلمہ کی کامیابی کا پیش خیمہ بنے۔"

رپورٹس کے مطابق حملہ گزشتہ ماہ دوحہ کے کتارا ڈسٹرکٹ میں ہوا جہاں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے بعد ازاں تصدیق کی تھی کہ حملے کا ہدف قطر میں موجود حماس کے رہنما تھے جن میں خلیل الحیہ اور ظاہر جبارین شامل تھے۔

حماس کے ذرائع کے مطابق خلیل الحیہ کا بیٹا اور ان کا چیف آف اسٹاف حملے میں جاں بحق ہوئے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حماس قیادت ٹرمپ امن فریم ورک پر اجلاس کر رہی تھی۔

ایک سینیئر حماس اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ دھماکوں کے وقت تنظیم کی مذاکراتی ٹیم دوحہ میں اجلاس میں مصروف تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!