غریب بیوہ کی جانب سے مسجد کو عطیہ کردہ عام انڈا 6 لاکھ سے زائد میں نیلام

غریب بیوہ کی جانب سے مسجد کو عطیہ کردہ عام انڈا 6 لاکھ سے زائد میں نیلام

مقبوضہ کشمیر میں خاتون نے مسجد کیلیے 6 روپے والا انڈا دیا
غریب بیوہ کی جانب سے مسجد کو عطیہ کردہ عام انڈا 6 لاکھ سے زائد میں نیلام

ویب ڈیسک

|

16 Apr 2024

مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی تعمیر کے لیے غریب بیوہ کی جانب سے عطیہ کیا جانے والا 6 روپے کا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے (ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گیا۔

سوپور کے گاؤں میں مسجد کی تعمیر کیلئے لوگوں نے نقدی، برتن، مرغیاں، چاول اور دیگر اشیاء عطیہ کیں۔ ایک بیوہ خاتون نے صرف ایک انڈہ عطیہ کیا، انڈے کیلئے لگائی جانے والی پہلی بولی ہی 10 ہزار کی لگی جو بعد میں سوا دو لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

غریب بیوہ خاتون کی جانب سے عطیہ کیے گئے انڈے کو محفوظ رکھنے کیلئے  فریم بھی بنوایا جا رہا ہے۔

انڈہ خریدنے والے کشمیری تاجر کا کہنا ہے کہ خالص اور نیک جذبات کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، اسی لیے یہ انڈہ ہمیشہ انکے گھر میں محفوظ رہے گا۔

 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!