12 hours ago
فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک
Webdesk
|
18 Dec 2025
پیرس : فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں حساس ڈیٹا لیک ہوگیا۔
فرانس کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک سائبر حملے کے نتیجے میں وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکانٹس متاثر ہوئے اور حساس سرکاری ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ واقعہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔
اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ ڈیٹا متاثر ہوا ہے، تاہم اس کی مکمل نوعیت کا ابھی تعین نہیں ہو سکا۔وزیر داخلہ کے مطابق سائبر حملے میں وزارت کے بعض پیشہ ورانہ ای میل اکانٹس تک رسائی حاصل کی گئی جس کے بعد وہ متعدد اہم فائلیں دیکھنے میں کامیاب ہو گئے۔
ان فائلوں میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم اور مطلوب افراد کی فہرست بھی شامل ہیں۔سائبر حملے کے بعد فرانسیسی حکام نے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment