فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے امارات پہنچ گئے۔
فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

Webdesk

|

5 Oct 2026

امارات نے حال ہی میں اسرائیل جانے والی پروازمیں پیش آنیوالے واقعے پر فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلائی دبئی کے طیارے کو مبینہ طور پر گرانے کی کوشش کرنے والے شریک پائلٹ حمام الحمامی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے ایک سینئر اماراتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظبی طیارے میں سوار تمام افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کے الزام میں حمام الحمامی کو ممکنہ طور پر سخت ترین سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے امارات پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کی گئی تھی ، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے جب کہ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔

صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کرکے کو پائلٹ کو قابو کرلیا۔

بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ائیرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا تھا

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!