فلوٹیلا کی 46 کشتیاں کریک ڈاؤن کے باوجود غزہ کی جانب رواں دواں، فاضلہ بہت کم رہ گیا

فلوٹیلا کی 46 کشتیاں کریک ڈاؤن کے باوجود غزہ کی جانب رواں دواں، فاضلہ بہت کم رہ گیا

صمود فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت
فلوٹیلا کی 46 کشتیاں کریک ڈاؤن کے باوجود غزہ کی جانب رواں دواں، فاضلہ بہت کم رہ گیا

ویب ڈیسک

|

2 Oct 2025

عالمی صمود فلوٹیلا (GSF) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بحری فورسز کی رکاوٹوں کے باوجود درجنوں کشتیاں بدستور غزہ کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اپنے ہدف کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

تنظیم کے مطابق جمعرات کی صبح 3 بج کر 20 منٹ پر (مقامی وقت) 30 کشتیاں غزہ کی جانب “مضبوطی سے رواں دواں” تھیں اور وہ صرف 46 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہیں۔

فلوٹیلا نے اسرائیلی یونٹس کی کارروائیوں کو “مسلسل جارحیت” قرار دیا۔

فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابو کشک نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اب تک 13 کشتیاں روک لی ہیں جن پر تقریباً 200 کارکنان سوار تھے، جن میں بڑی تعداد اسپین اور اٹلی سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ابو کشک نے کہا کہ “ہماری مہم جاری ہے۔ وہ پرعزم ہیں، حوصلہ مند ہیں، اور صبح تک محاصرہ توڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔”

فلوٹیلا کے لائیو ٹریکر کے مطابق جمعرات کی صبح 3:48 بجے تک مزید 15 کشتیاں اسرائیلی فورسز روک چکی تھیں، تاہم باقی کشتیاں اپنے راستے پر قائم ہیں۔

یہ کارروائی کئی دنوں سے متوقع تھی اور اسرائیلی مداخلت نے دنیا بھر میں سخت ردعمل کو جنم دیا۔ یورپ اور لاطینی امریکا کے کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔

برسلز، ایتھنز، بیونس آئرس اور برلن میں عوام نے احتجاج کیا۔

روم میں مظاہرین نے “سب کچھ روک دو” کے نعرے لگائے، جس کے بعد حکام کو ٹرینی اسٹیشن اور کچھ میٹرو اسٹاپس بند کرنا پڑے۔

میلان، ٹورین اور جینوا میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

نیپلز اور پیسا میں ریلوے پلیٹ فارمز کا گھیراؤ کیا گیا اور ٹرین سروس روک دی گئی۔

بولونیا میں ہزاروں مظاہرین فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے اور بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔

دریں اثنا، اسپین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ کارکنان کی جان و حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!