دنبے کی ٹکر سے میاں بیوی ہلاک

دنبے کی ٹکر سے میاں بیوی ہلاک

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مینڈھے کی ٹکر سے بوڑھے میاں بیوی ہلاک ہوئے
دنبے کی ٹکر سے میاں بیوی ہلاک

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2024

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بوڑھا جوڑا مینڈھے کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس نے دنبے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق متوفی جوڑا دیہی ویسٹ آکلینڈ میں اپنے گھر سے جڑے ایک اصطبل میں مردہ پایا گیا، دونوں کی عمر 80 سال سے زائد تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے ساتھ رہتے تھے جب کافی دیر تک بیٹے نے انکی آواز نہیں سنی تو وہ انکو ڈھونڈتا ہوا اصطبل پہنچا جہاں وہ مردہ حالت میں تھے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مینڈھا بھی وہیں موجود تھا اور یہ وہیں پر پل رہا تھا۔ پولیس نے مینڈھے کو قابو کرنے کی کوشش کی تاہم خطرے کو بھانپتے ہوئے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!