برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو ہلاک

ویب ڈیسک
|
3 Oct 2025
برطانیہ کے علاقے کرَمپسال میں ایک یہودی عبادت گاہ پر گاڑی چڑھنے کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ عبادت گاہ کے اطراف بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں یہودی برادری کے افراد جائے وقوعہ کے قریب جمع ہو گئے۔
مبینہ حملہ آور کی ایک تصویر منظرِ عام پر آئی ہے جو جائے وقوعہ کے قریب باڑ کے پاس کھینچی گئی۔
تصویر میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے سر پر بال نہیں، چہرے پر سیاہ داڑھی ہے، سیاہ لباس پہنے ہوئے ہے اور کمر کے گرد سفید رنگ کی کچھ اشیا بندھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ وہی فرد ہے جسے پولیس نے حملے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
دوسری جانب یہ خبر بھی سامنے آئی کہ حملہ آور کو موقع پر ہلاک کردیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اُس کی شناخت نہیں بتائی گئی۔
Comments
0 comment