ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے 8.1 اوورز میں صرف 55 رنز بنائے اور 56 رنز کا ہدف دیا تھا
ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2026

پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ بھارتی بولنگ کے سامنے بری طرح ناکام ہوگئی، پوری ٹیم 55 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں صرف 55 رنز بنائے اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹرز رہیں، جبکہ چار پاکستانی کھلاڑی اپنا کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی نو بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ بھارت کی پریما راوت اور شری چرنی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

55 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے 8.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ شفالی ورما 12، اسمرتی مندھانا 9 اور پراتیکا راول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

کپتان ہرمن پریت کور اور دپتی شرما نے 12، 12 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر بھارت کو آسان کامیابی دلادی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!