ورلڈکپ ٹی 20، پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا

ورلڈکپ ٹی 20، پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا

اس حوالے سے جلد کسی پیشرفت کا امکان ہے
ورلڈکپ ٹی 20، پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2026

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کا فیصلہ فوری طور پر نہیں ہوسکا اور نہ ہی کسی پیشرفت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

 یہ بات چیت گزشتہ شب دیر گئے اختتام پذیر ہوئی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی اہم پیش رفت کا امکان موجود ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں وہ اب تک ہونے والی مشاورت سے آگاہ کریں گے اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو پیر 9 فروری تک حتمی فیصلہ کرنے کی مہلت دی ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق آج کسی پیش رفت کی توقع نہیں اور پاکستان و بھارت میچ سے متعلق فیصلہ ممکنہ طور پر 12 فروری کو سامنے آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ تو لے گا، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!