اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ نے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ایک اور فتح حاصل کرلی، شاندار کارکردگی پر آل راؤنڈر فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے پولارڈ 39، جیمز ونس29 اور ٹم سیفرٹ 26رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹی ملز نے 3، فہیم اشرف نے 2 جبکہ حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے18.4اوورز میں ہدف عبور کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 34، سلمان علی آغا33، ہیلز18 جبکہ حیدرعلی26رنز ناٹ آؤٹ اور فہیم اشرف 12رنز ناٹ آؤٹ کیساتھ نمایاں سکورر رہے۔

کنگز کی جانب سے میرحمزہ نے3  جبکہ مزاربانی اور زاہدمحمود نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!