سونے کی قیمت 2 روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی
اسی طرح 10 گرام سونا 2315 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کا ہوگیا ہے۔
Webdesk
|
8 May 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2315 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، 27 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4747 ڈالر ہوگئی۔
Comments
0 comment