1 hour ago
کراچی میں غیر قانونی شیشہ کیفیز و گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کریک ڈاؤن
Webdesk
|
7 May 2026
کراچی: کراچی ساؤتھ زون پولیس کا غیر قانونی شیشہ کیفیز و گیسٹ ہاؤسز اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی ایچ اے میں پولیس نے کلفٹن، بوٹ بیسن، درخشاں اور گزری کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی شیشہ کیفیز پر چھاپے مارے۔
مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ شیشہ حقے، فلیورز اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا۔
بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک 5 میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 7 شیشہ حقے برآمد کیے۔کلفٹن اور درخشاں پولیس نے مختلف شیشہ کیفیز پر چھاپوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کیا اور بڑی تعداد میں شیشہ سامان قبضے میں لے لیا۔
درخشاں اور گزری پولیس نے غیر قانونی گیسٹ ہاسز اور شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔
گرفتار خواتین میں سے ایک خاتون ڈانس پارٹیوں میں آئس کی فراھمی میں بھی ملوث پائی گئی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
Comments
0 comment