پی ایس ایل 11، حیدرآباد کی ٹیم نے نام اور لوگو متعارف کروادیا

پی ایس ایل 11، حیدرآباد کی ٹیم نے نام اور لوگو متعارف کروادیا

سوشل میڈیا پوسٹ میں حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا لوگو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11، حیدرآباد کی ٹیم نے نام اور لوگو متعارف کروادیا

Webdesk

|

8 Feb 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن  11 میں شامل حیدرآباد کی ٹیم نے نام اور لوگوں متعار ف کرادیا ۔

گزشتہ روز حیدرآباد میں پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں حیدرآباد فرنچائز کا نام اور لوگو متعارف کرا یا گیا۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کا نام حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین ' رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا لوگو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائزز کے طور پر شامل ہیں۔

 حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے 175کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی دوسری نئی ٹیم سیالکوٹ نے فرنچائز کا نام سیالکوٹ اسٹالینز رکھا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!