پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ہیلی میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے59 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Webdesk

|

3 May 2024

کراچی : ویسٹ انڈیز نے اپنی آل رانڈر کپتان ہیلی میتھیوز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کو  پانچویں اور آخری  ٹی ٹوئنٹی ویمنز میچ میں8وکٹوں سے شکست دے دی۔

مہمان ٹیم نے5میچز کی سیریز میں چوتھی فتح پائی، ویسٹ انڈیز نے سیریز1-4 سے اپنے نام کر کے ٹرافی بھی حاصل کی،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کامیابی کے لیے ملنے والا 135 رنز کا ہدف2 وکٹیں  گنوا کر 18.2اوورز میں حاصل کر لیا۔

ہیلی میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے59 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے،شمائن کیمبل نےآوٹ ہوئے بغیر35 گیندوں پر33رنز بنائے،رشادہ ولیمز 11 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔

زیدہ جیمز 7 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں، واحد وکٹ سعدیہ اقبال کو ملی،ہیلی میتھوز پلئیر آف دی میچ اور پلئیر آف دی سیریز رہیں۔

قبل ازیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری  میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،قومی ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے سدرہ امین سب سے زیادہ کامیاب بیٹر رہیں،انہوں نے52 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 48رنز بنائے،منیبہ علی نے 19 گیندوں پر 25 رنز اسکور کیے، جبکہ عائشہ ظفر 22رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔

نتالیہ پرویز 5،گل فیروزہ،کپتان ندا ڈار اورناجیہ علوی2، 2 رنز کی مہمان رہیں،فاطمہ ثنا گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی  پہلی ہی گیند پر آٹ ہو کرصفر کی خفت کا شکار ہوئیں۔

رامین شمیم 16 اور نشرح سندھو ایک رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہیں،ایفے فلیچر نے 17 رنز دے کر 3 اور کیانہ جوزف نے 26 رنز دے کر2 وکٹیں اپنے نام کیں، عالیہ ایلاین اور ہیلی میتھوز نے ایک ایک وکٹ لی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!