پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرے گی، کامران اکمل
Webdesk
|
8 Jan 2026
کراچی: سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ورلڈکپ میں بھی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹی 20میں سری لنکا کیخلاف اچھا میچ جیتا ہے پاکستان ٹیم بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے ،پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔
کامران اکمل نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی ہے، سری لنکا کی ٹیم بہت اچھی ہے اور ان سے ہوم گراؤنڈ پر جیتنا آسان نہیں ہو گا تاہم سری لنکا کی کنڈیشن پاکستان جیسی ہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments
0 comment