پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ڈربن ۔ سنچورین اور جوہانسبرگ 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Webdesk

|

3 May 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے جو اس سال کے اواخر میں ہوگا۔ اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

ڈربن ۔ سنچورین اور جوہانسبرگ 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17 سے 22 دسمبر تک پارل ۔ کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25کے دو ٹیسٹ میچز سنچورین (  26 تا 30 دسمبر) اور کیپ ٹاؤن (3 تا 7جنوری) میں ہوں گے۔ .

پاکستان کرکٹ ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا سے واپسی کے بعد 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہوگی ۔ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کو  4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ 8 جنوری کو اپنا افریقن ٹور  مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم   ہوم گراؤنڈ میں تین ملکی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گی جس کے بعد پاکستان میں آٹھ ٹیموں کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہوگی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں سے قبل پاکستان ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی بالترتیب دو اور تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا اس کا مطلب ہے کہ وہ اگست 2024 سے جنوری 2025تک چھ ماہ کے عرصے میں سات ٹیسٹ، دس ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

یہ پاکستان کا 1994-95 کے بعد جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ دورہ ہوگا۔ پاکستان نے وہاں دو ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ ڈربن میں 1997-98میں اس نے 29 رنز سے جیتا تھا۔ اس ٹیسٹ میں  اظہر محمود (132) اور سعید انور (118)  نے  سنچریاں بنائی تھیں جبکہ  مشتاق احمد نے میچ میں  149 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں اور شعیب اختر نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی  تھیں۔

پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں دوسری مرتبہ ٹیسٹ  جنوری 2007 میں سینٹ جارج پارک  پورٹ الزبتھ (اب Gqeberha میں جیتا تھا جس میں  انضمام الحق پہلی اننگز میں 92 رنز ناٹ آؤٹ  بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں  پاکستان نے آخری تین میں سے دو سیریز 2013-14 اور 2020-21میں جیتی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ نے 2002-03 (4-1)  2006-07 (3-1)  2012-13  ( 3-2 )  اور   2018-19 (3-2) میں کامیابی حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان  کھیلے گئے  12ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو  5 کے مقابلے میں 6 کی برتری حاصل ہے، ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

ٹور شیڈول۔
10 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈربن ۔
13 دسمبر - دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچورین
14 دسمبر ۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ
17 دسمبر - پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ پارل
19 دسمبر - دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کیپ ٹاؤن
22 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ
 26 تا30 دسمبر - پہلا ٹیسٹ ۔ سنچورین
3 تا 7 جنوری - دوسرا ٹیسٹ ۔ کیپ ٹاؤن

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!