افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کا پی ایس ایل سیزن 11 سے دستبردار ہونے کا اعلان

افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کا پی ایس ایل سیزن 11 سے دستبردار ہونے کا اعلان

کچھ ذاتی مصروفیات کے باعث وہ پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گا، افغان کرکٹر
افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کا پی ایس ایل سیزن 11 سے دستبردار ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2026

افغانستان کے جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں سیزن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کرلی۔

پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے پشاور زلمی نے رحمان اللہ گرباز کو آکشن سے قبل براہِ راست معاہدے کے تحت اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا، تاہم اب وہ اس سیزن میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

رحمان اللہ گرباز نے انسٹاگرام پر پشتو زبان میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ کچھ ذاتی مصروفیات کے باعث وہ پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد وہ افغانستان واپس جا رہے ہیں، اسی لیے لیگ میں شرکت ممکن نہیں رہی۔

گرباز نے اپنے پیغام میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ایک بار پھر پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!