آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو ہوگا

Webdesk
|
1 Oct 2025
کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ کا 17 واں ایڈیشن حال ہی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
بھارت نے 28 ستمبر بروز اتوار فائنل میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ایشیا کپ جیتا۔
اس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک بار نہیں بلکہ تین بار آمنے سامنے آئیں تاہم اب بھارت اور پاکستان ایک مرتبہ پھر اتوار کو ٹکرائیں گے۔
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ویمنز کپ 2025 30 ستمبر کو بھارت میں شروع ہوا اور بھارتی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ہائی وولٹیج میچ 5 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
یہ میچ آپریشن سندور کے بعد کے واقعات اور ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کے حالیہ تنازع کی وجہ سے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائے گا۔لوگ پہلے ہی سوچ رہے ہیں کہ کیا بھارتی خواتین ٹیم اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے گی یا نہیں۔
ایشیا کپ 2025 میں کھلاڑیوں نے تینوں میچوں میں ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے فاصلہ برقرار رکھا تھا۔
Comments
0 comment