قائد اعظم کی جائیداد کے بٹوارے کا کیس لڑنے والے سینئر وکیل کا قتل، قاتل گن مین کا بیٹا ہے

قائد اعظم کی جائیداد کے بٹوارے کا کیس لڑنے والے سینئر وکیل کا قتل، قاتل گن مین کا بیٹا ہے

پولیس کے مطابق مقتول کا بیٹا دانیال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے
قائد اعظم کی جائیداد کے بٹوارے کا کیس لڑنے والے سینئر وکیل کا قتل، قاتل گن مین کا بیٹا ہے

ویب ڈیسک

|

1 Aug 2025

کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے پوش علاقے میں فائرنگ کے ایک افسوس ناک واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کا بیٹا دانیال زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ شمس الاسلام معروف تاجر مزمل پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈیفنس کی قرآن اکیڈمی مسجد پہنچے تھے۔

نماز جنازہ کے بعد مسجد سے باہر نکلتے وقت ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی اور اس نے اپنے چہرے کو ماسک سے چھپایا ہوا تھا۔ فائرنگ کے فوری بعد وکیل کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے

۔ ان کا بیٹا دانیال بھی اس واقعے میں زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نومبر 2024 میں بھی خواجہ شمس الاسلام پر ڈیفنس میں ہی ایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

قاتل کی شناخت ہوگئی

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ قاتل کی شناخت عمران آفریدی کے بیٹے سے ہوئی ہے جو شمس الاسلام کے سابق گن مین کا بیٹا تھا۔ قاتل کی گرفتاری کیلیے تمام خارجی چیک پوسٹوں اور تھانوں میں تصویر بھیج دی ہے۔

’باپ کا بدلہ لے لیا‘

عینی شاہدین کے مطابق قاتل نے گولیاں مارنے کے بعد وہاں کھڑے ہوکر باآواز بلند کہا کہ ’میں نے اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے‘۔

گن مین کا قتل

سینئر وکیل شمس السلام پر 8 سال قبل الزام عائد ہوا تھا کہ انہوں نے اپنے ملازم (گن مین) عمران آفریدی کو قتل کیا تاہم عدالتوں نے انہیں باعزت بری کردیا تھا۔

اہم مقدمات 

خواجہ شمس الاسلام کے پاس اہم مقدمات زیر سماعت تھے جن میں قائد اعظم کی جائیداد کے بٹوارے کا کیس اہم ہے اور یہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ایک مسجد کا مقدمہ مفت لڑا اور یہ جیت بھی گئے تھے۔ مسجد پر الزام تھا کہ اُسے قبضے کی جگہ پر بنایا گیا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!