پاکستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ

پاکستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے کئی شیروں میں محسوس ہوئے
پاکستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک

|

19 Aug 2025

سوات، ایبٹ آباد اور گرد و نواح سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 تھی اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح کو محسوس کیے گئے اور ان کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے جن شہروں میں محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ہری پور اور مظفر آباد شامل ہیں۔ لوگ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی جس کی وجہ سے اس کا اثر ایک وسیع علاقے میں محسوس کیا گیا۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!