پاک فوج کا سوات میں ریسکیو آپریشن، زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدور 6 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو

پاک فوج کا سوات میں ریسکیو آپریشن، زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدور 6 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو

کان کنی کے دوران کان گرنے سے مزدور پھنس گئے تھے
پاک فوج کا سوات میں ریسکیو آپریشن، زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدور 6 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو

ویب ڈیسک

|

7 Aug 2025

سوات: پاک فوج نے سوات کے علاقے بابوزئی میں زمرد کی ایک کان میں پھنسے چار مزدوروں کو کامیابی سے نکال لیا ہے۔ 

یہ ریسکیو آپریشن گزشتہ رات اس وقت شروع ہوا جب کان اچانک بیٹھ گئی اور کام کرنے والے مزدور اندر پھنس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور ریسکیو کا کام شروع کیا۔ 

فوج کے جوانوں نے سخت محنت اور سر توڑ کوششوں کے بعد ملبے میں دبے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو کیے گئے مزدوروں اور مقامی عوام نے پاک فوج کے اس فوری اور بروقت اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس موقع پر عوام نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ یہ ریسکیو آپریشن پاک فوج کے عوام دوست اور مددگار کردار کا ایک اور ثبوت ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!