میٹرک کی باپردہ طالبا کے ساتھ اوباش کی غیر اخلاقی حرکت

میٹرک کی باپردہ طالبا کے ساتھ اوباش کی غیر اخلاقی حرکت

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
میٹرک کی باپردہ طالبا کے ساتھ اوباش کی غیر اخلاقی حرکت

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

ملتان میں باپردہ میٹرک کی طالبا کو ہراساں کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں حرم گیٹ کے علاقے میں گلی سے گزرتی ہوئی باحجاب اور باپردہ میٹرک کی طالبہ کے ساتھ موٹرسائیکل سوار نے غیر اخلاقی حرکت کی۔

اس غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوئی جس کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اُس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ اُسے مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اعلیٰ افسران نے بچی کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اس قسم کے رویے کی ہرگز اجازت نہیں، ایسے درندوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!