4 hours ago
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئیں
Webdesk
|
10 Jun 2026
مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق حادثہ مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین میں سوار 23 افراد کا تعلق ملتان سے تھا، جو رات 2 بجے سیاحت کے لیے مری روانہ ہوئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے دوران وین کا سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہوگیا، جس سے مسافروں کے لیے باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔
حادثے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین میں 10 بچے بھی سوار تھے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment