لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ ، عدالت کا بڑا حکم جاری

لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ ، عدالت کا بڑا حکم جاری

ملزم کے خلاف اے ٹی اے کی دفعہ شامل کرکے زیر دفعہ 173کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ ، عدالت کا بڑا حکم جاری

Webdesk

|

28 Nov 2025

کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزم لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔

عدالتی حکم پر لیاقت محسود کے خلاف ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ نے دو مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دیدیا۔

ایس پی نے آئی او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف اے ٹی اے کی دفعہ شامل کرکے زیر دفعہ 173کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

 جبکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی اور حکم دیا تھاکہ ملزم کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں۔

عدالت نے اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے ڈمپر کی ٹکرز شہری شاہزیب جاں بحق ہوگیا تھا، واقعہ کے بعد ملزم کیگارڈ نے مکینوں پر فائرنگ کی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!