لاہور میں 20 سالہ غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور میں 20 سالہ غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق زیادتی کرنے والے تین ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے
لاہور میں 20 سالہ غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2026

لاہور: ڈیفنس سی کے علاقے میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کو دو خواتین مبینہ طور پر بہلا کر ایک کیفے لے گئیں، جہاں ان کے تین مرد ساتھی پہلے سے موجود تھے۔

پولیس کے مطابق کیفے سے ملزمان متاثرہ لڑکی کو ایک فلیٹ پر لے گئے، جہاں اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر لڑکی کو رات بھر فلیٹ میں رکھنے کے بعد ایئرپورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ اس کے آئی فون سمیت ایک اور قیمتی موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور تفتیش قانون اور میرٹ کے مطابق مکمل کی جائے گی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!