4 hours ago
لاہور، گلی میں کھڑی گاڑی کے اندر 8 سالہ بچی سے زیادتی، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
31 Aug 2025
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جنسی درندے نے 8 سالہ بچی کو گلی میں کھڑی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں سفاک شخص نے 8 سالہ بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کو بچی اور اہل خانہ سے رابطے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے وزیراعلیٰ کی ہدائت پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے فوری رپورٹ طلب کی جس پر انہیں بریفنگ دی گئی کہ ملزم کو گلبرگ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے پولیس کو بروقت ایکشن پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچیوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی۔
بچی کی والدہ کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی دو بار بچی سے زیادتی کر چکا ہے۔
Comments
0 comment