کراچی میں لاپتہ 9 سالہ کمسن بچے کی نالے سے لاش برآمد

کراچی میں لاپتہ 9 سالہ کمسن بچے کی نالے سے لاش برآمد

آیان گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا
کراچی میں لاپتہ 9 سالہ کمسن بچے کی نالے سے لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2026

کراچی: ماڑی پور میں گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والے 9 سالہ بچے ایان کی لاش کھلے نالے سے برآمد ہوگئی۔

ریسکیو رضاکاروں نے نالے سے بچے کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

والد کے مطابق ایان گزشتہ روز گھر سے کھیلنے کے لیے باہر نکلا تھا، تاہم واپس نہ آنے پر اہلخانہ نے اسے مختلف مقامات پر تلاش کیا اور پولیس کو بھی اطلاع دی۔

بچے کی لاش ملنے کے بعد اہلخانہ پر غم ٹوٹ پڑا جبکہ علاقے کی فضا بھی سوگوار ہوگئی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!