کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے تک اضافے کا مطالبہ

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے تک اضافے کا مطالبہ

جون 2024 میں دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 220 روپے ریٹیل مقرر کی گئی تھی
کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے تک اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

3 Oct 2025

پنجاب میں سیلابی صورتحال کے بعد کراچی کے ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے شرکت کی اور یک آواز ہوکر سرکاری نرخ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

ڈیری فارمرز نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ سیلاب کے باعث مویشیوں کی ہلاکت اور چارے کی قلت نے لاگت بڑھا دی ہے، جس کی بنیاد پر دودھ کی پیداواری لاگت 271 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اجلاس کے دوران ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے 34 سے 40 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔ تاہم کمشنر کراچی نے سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ آنے تک فیصلہ مؤخر کر دیا، جس پر مشتعل فارمرز اور تاجر نمائندوں نے اجلاس کے دوران ہی کمشنر آفس میں دھرنا دے دیا۔

بعد ازاں فالو اپ اجلاس کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا۔

واضح رہے کہ جون 2024 میں دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 220 روپے ریٹیل ، جبکہ ڈیری فارمز کیلیے 195 اور ہول سیلرز کیلیے فی لیٹر قیمت 205 روپے مقرر کی گئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!