کراچی میں دو روز کے دوران 295 ملی میٹر بارش، 18 شہری جاں بحق

کراچی میں دو روز کے دوران 295 ملی میٹر بارش، 18 شہری جاں بحق

بدھ کے روز سب سے زیادہ اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر بارش ہوئی
کراچی میں دو روز کے دوران 295 ملی میٹر بارش، 18 شہری جاں بحق

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2025

شہر قائد میں دو روز کے اندر 295 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدھ کے روز بھی صبح سے رات تک وقفے وقفے سے بارش اور ہوا کے جھکڑ چلے، سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے رات گئے بدھ کی صبح 11بجے سے رات 11 بجے تک ہونے والی بارش کے اعدوشمار جاری کیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاون میں 113 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 روز کے دوران شہر میں مجموعی طور پر 295 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاون میں 182 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔

بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں کرنٹ لگنے سے دو سگے بھائیوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوئے۔ جن میں دیوار گرنے سے چھ جبکہ نالے میں ڈوب کر ایک شہری جاں بحق ہوا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!